ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں /  ایران انسداد کرونا کی عالمی کوششوں کونقصان پہنچا رہا ہے: سعودی عرب کا الزام

 ایران انسداد کرونا کی عالمی کوششوں کونقصان پہنچا رہا ہے: سعودی عرب کا الزام

Wed, 11 Mar 2020 17:51:13    S.O. News Service

ریاض /11مارچ (آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب نے الزام عاید کیا ہے کہ ایران کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے کی جانے والی عالمی کوششوں کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

رپورٹ  کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں ایران کی جانب سے سعودی شہریوں کے پاسپورٹس پرمہر لگائے بغیرانہیں ایران جانے کی اجازت دینے کے اقدام کو غیرذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اجلاس میں کہا گیا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب پوری دنیا کرونا وائرس کے خطرات سے دوچار ہے ایران اس وباکی روک تھام میں مدد کے بجائے اس کے مزیدپھیلاؤ کی کوشش کررہاہے۔ سعودی عرب کے شہریوں کو ضابطے کی کارروائی کے بغیر ایران آنے جانے کی اجازت دے کرایران نے کرونا کے پھیلاؤ کی کوشش کی ہے تاکہ یہ وبا براہ راست سعودی عرب میں پھیل جائے۔اجلاس میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے حکومت کی طرف سے عوام کے لیے کیے گئے حفاظتی اقدامات، کرونا کے انسداد کے لیے عالمی مساعی پرغور کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بیرون ملک سے آنے والے نصف ملین افراد کی اسکریننگ کی گئی۔ 2032 افراد کو گھروں میں روکا گیا جب کہ 468 مشتبہ افراد کو قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔ ان میں سے 20 افراد کے کرونا کے مثبت ٹیسٹ آئے ہیں۔کابینہ کے اجلاس میں کہا گیا کہ کرونا کی روک تھام کے لیے ملک بھر اور تمام مقدس مقامات میں حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے۔ 
 


Share: